آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمن کی طرف سے اٹھائے گئے معاملے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان آئی ہے، ٹیم نے فنانس کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور ملکی معاشی صورتحال کے بارے میں پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے گا، پارلیمان کو بائی پاس نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :