رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی کو فوری طور پر صوبائی وزیر بنایاجائے تاکہ حلقے میں دیرینہ مسائل حل ہوں، عصمت اللہ اور دیگر کی پریس کانفرنس

جمعہ 16 نومبر 2018 14:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) حلقہ پی بی 28کے رہائشی عصمت اللہ شیر عالم حافظ سعید محمد نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی کو فوری طور پر صوبائی وزیر بنایاجائے تاکہ حلقے میں دیرینہ مسائل حل ہوں، اس بات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی بی 28کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قبائلی مذہبی سیاسی اور سماجی عمائدین مبین خان خلجی کی بلاتعصب عوامی خدمت ، امن ، ترقی اور علاقے کے ترقی کیلئے مکمل تائید کرتے ہے انہوں نے کہا کہ مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہے انہوں نے نو منتخب ایم پی اے مبین خان سے مطالبہ کیا کہ حلقے میں صحت، تعلیم ، پینے کے صاف پانی اور کھیل کی گرائونڈ جیسے بنیادی مسائل کو حل کریں۔ اس موقع پر نعمت اللہ ، عبدالعزیز اور اسد اللہ اور شاہ جہان موجود تھے۔