سپریم کورٹ نے خشک کیے گئے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے خشک کیے گئے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے کٹاس راج تالاب کے پانی کے استعمال پر از خودکیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں کہ سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔عدالت نے خشک کئے گئے کٹاس راج مندر کے تالاب کو پانی سے بھرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پانی ٹینکروں سے لے جانا پڑے لے جا کر تالاب بھرا جائے۔عدالت نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔