Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔آئینی درخواست لائرز فائونڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے اور ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرے اور عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات