تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی چینی صدر کا پہلادورہ پاپوا نیو گنی ،ریڈ کارپٹ استقبال

چینی صدرنے آمد کے تھوڑی دیر بعد ملکی پارلیمنٹ کے باہر تعمیر کی جانے والی ایک بڑی شاہراہ کا افتتاح بھی کردیا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی چینی صدر کا پہلادورہ پاپوا نیو گنی ،ریڈ ..
پورٹ موریسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) چینی صدر شی جن پنگ بحر الکاہل کی جزائر پر مشتمل ریاست پاپوا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ موریسبی پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کسی بھی چینی لیڈر کا اس ریاست کا پہلا دورہ ہے اور اسے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ وہ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی صدر کا پورٹ موریسبی پہنچنے پر عوامی اور سرکاری طور شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے آمد کے تھوڑی دیر بعد ملکی پارلیمنٹ کے باہر تعمیر کی جانے والی ایک بڑی شاہراہ کا افتتاح بھی کیا۔ پورٹ موریسبی میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کی سمٹ میں شرکت سے قبل چینی صدر پہنچے ہیں۔ یہ دو روزہ سربراہ اجلاس ہفتہ سترہ نومبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :