کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی

بے گھرافراد مختلف مقامات پر عارضی رہائش گاہوں میں مقیم ،چالیس فیصد آگ پر قابو پالیا،حکام

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) شمالی کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ ہو گئی ہیں۔ ان کے علاوہ لاپتہ افراد کی تعداد 631 بتائی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی انتظامیہ نے ان لاپتہ افراد کی فہرست کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس آگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ان افراد کو مختلف مقامات پر عارضی رہائش گاہوں میں مقیم کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں آگ بجھ چکی ہے، وہاں لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ تین ہزار سے زائد فائر فائٹرز کو رات دن کی کاوش سے اس وقت جنگلاتی آگ کو چالیس فیصد تک قابو کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :