جرمنی یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج ہر گز نہیں چاہتا ،جرمن وزیر

بریگزٹ جیسی الم ناک داستان تو شیکسپیئر نے بھی نہیں لکھی، جرمن وزیریورپی امورکاردعمل

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) یورپی امور کے جرمن وزیر میشائل روٹ نے کہاہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کا نکلنا ایسا المیہ ہے کہ اس جیسی تحریر مشہور انگریز ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر بھی تخلیق نہ کر سکا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹوئیٹ میں روٹ نے لکھاکہ برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا ایک المیہ ہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ شیکسپیئر بھی اس کا تصور نہیں کر سکتا تھا ، انتہائی رنجیدگی کا ایک امر۔

جرمن وزیر نے مزید کہا کہ برلن یورپی یونین سے برطانیہ کا اخراج ہر گز نہیں چاہتا ، فریقین کے مفاد میں ہے کہ علاحدگی کے بعد دونوں قریبی تعلقات میں مربوط رہیں۔میشائل روٹ کے مطابق علاحدگی کا موقف یورپی یونین اور برطانیہ دونوں کے لیے نقصان ہے البتہ فریقین کے درمیان قریبی تعلقات ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔