شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی موجودگی میں نئے اسٹریٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا تجربہ

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اٴْن کی موجودگی میں ایک اسٹریٹیجک نوعیت کے ہتھیار کا تجربہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ جدید ہتھیار کس نوعیت کا ہے، اٴْس کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ مختلف ذرائع نے واضح کیا کہ یہ تجربہ نہ تو جوہری ہے اور نہ ہی کسی بیلسٹک میزائل کا۔ نومبر سن 2017 کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے کسی ہتھیار کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے اس تجربے کو بظاہر امریکا اور جنوبی کوریا کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔