کیلی فورنیاکے آگ زدہ علاقوں میں پاکستانی بھی رہائش پذیر،کوئی متاثر نہیں ہوا

امریکی صدر آج ریاست کے دورے میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے،میڈیارپورٹ

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء)کیلی فورنیا میں اگ سے متاثرہ علاقوں میں پاکستانی بھی رہائش پذیر ہیں تاہم جنگل کی آگ سے کوئی پاکستانی متاثرنہیں ہوا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں سمی ویلی، مالیبو،تھاوزینڈزاوک، کیلاباساس، اگوراہلزمیں پاکستانی بھی بستے ہیں جو محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے تھے۔

متاثرین کے لیے قائم شیلٹرزاورانخلا سینٹرزمیں کوئی پاکستانی موجودنہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی امریکن دوسرے علاقوں میں ذاتی مکانات یارشتے داروں کے پاس منتقل ہوئے۔پاکستانی امریکن خیرسگالی جذبے کے تحت امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں ۔ اور خیموں میں خوراک اوردیگرضروری اشیافراہم کررہے ہیں۔کیلی فورنیا کے شمالی حصے میں لگ کیمپ فائر 8 روز گزرنے کے بعد بھی بے قابو ہے۔سات مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد63 ہوگئیں،تین مزید ہلاکتیں جنوبی حصے میں ہوئی ہیں۔ایک لاکھ 41 ہزار ایکڑ تک پھیلی کیمپ فائر پر اب تک 40 فیصد قابوپایا گیا ہے۔جس کی لپیٹ میں آ کر 10 ہزار مکانات جل کر راکھ ہو گئے ۔امریکی صدر آج (ہفتہ کو) ریاست کے دورے میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔