ایس ایم سی داخلہ، میرٹ لسٹ ویب سائٹ پر جاری

19 نومبر تک طلبا اعتراضات جمع کراسکتے ہیں، جبکہ 20 نومبر سے داخلوں کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا،ڈائریکٹر ایڈمیشن

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے داخلوں میں کامیاب امیدواروں کی ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کر دی، سندھ بھر کے طلبا یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمیشن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرعرفان اشرف کے مطابق این ٹی ایس کی جانب سے گزشتہ رات کامیاب امیدواروں کی فہرست فراہم کی گئی جسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

19 نومبر تک طلبا اعتراضات جمع کراسکتے ہیں، جبکہ 20 نومبر سے داخلوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، صوبے میں پہلی بار یونیفارم پالیسی کے تحت داخلے دئیے گئے ہیں۔28 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ٹیسٹ میں کراچی میں 8 ہزار اور صوبے کے دیگر اضلاع میں 16 ہزار سے زائد طلبا نے حصہ لیا تھا، این ٹی ایس حکام نے داخلہ ٹیسٹ کے 18 روز بعد میرٹ لسٹ تیار کی ہے۔

متعلقہ عنوان :