ممتاز گلوکارہ صومیہ خان گلوبل وومن ایوارڈ کیلئے منتخب

جمعہ 16 نومبر 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ممتاز سنگر صومیہ خان گلوبل وومن ایوارڈ کیلئے منتخب، تفصیلات کے مطابق وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے سوشل- اکنامک کلچرل اور پولیٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ممتاز سنگر صومیہ خان کے گانے -’’پل پل ‘‘ میں مادر ملت فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو، ملالہ یوسف زئی -سمیت دیگر ممتاز شخصیات کی مالک و قوم کیلئے خدمت اور خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سانگ ’’پل پل‘‘ پر گلوبل وومن ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سنگر صومیہ خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔