نہروں،راجباہوںکے کنارے گھنے سایہ دار درخت اور سدا بہار پودے لگانے کی ہدایت

جمعہ 16 نومبر 2018 16:30

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے شہری علاقوں سے گز رنے والی نہروں او رراجباہوںکے اطراف سے سرکنڈوں او رجڑی بوٹیوں کو ہٹا کر گھنے سایہ دار درخت ‘ گرین بیلٹس اور سدا بہار پودے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کلین وگرین پنجاب کے تحت شجرکاری کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ‘ ڈی جی سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملک ضیاء اللہ ‘ ڈی جی پی ایچ اے ملک جاوید نسیم ‘ ڈی ایف او عمران ریاض ‘ ایس ای ہائی ویز ‘ ماحولیات ‘ معدنیات ‘ چاروں اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سر گودہا ڈویژن نے چاروں اضلاع کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کلین وگرین پنجاب پروگرام پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں ۔

شہروں کی صفائی اور اضلاع میں شجرکاری کے اہداف کو مکمل کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سفیدے ‘ کیکر او ر بوسیدگی کا باعث بننے والے درختوں او رپودوں کو بتدریج ہٹایا جائے ان کی جگہ پر گھنے ‘سایہ دار او رسدا بہار درخت لگائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری کے دوران لگائے گئے درختوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے او ران کی نگہداشت او رپرورش کے اعدادو شمار رجسٹر کئے جائیں ان پودوں کو اپنے بچوں کی طرح پالا جائے ۔

یہ ہماری زندگی ہیں انہوں نے تعلیمی وصحت کے اداروں میں لگائے گئے پودوں کی افادیت بارے بچوں اور عوام کو تربیت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شدید موسم میں ایسے پودے لگائے جائیں جو موسموں کی شدت کو برداشت کرنے کی صلا حیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سفیدہ ‘ کیکر ودیگر شہر ی آباد ی میں آلائشوں کاسبب بننے والے پودے بنجر سیم زدہ علاقوں میں لگائے جائیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ شجرکاری کو صرف اعداد وشمار کرنے کیلئے استعمال نہ کیا جائے بلکہ اس پر عملی طو رپر کام نظر آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :