Live Updates

والدین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر وزیراعظم کے معاون کا منفرد اقدام

ڈی سی اسلام آباد اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد ِپولیو بابر عطا نے خود قطرے پی کر والدین کو قطرے پلانے پر راضی کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 16:38

والدین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر وزیراعظم کے معاون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2018ء) :والدین کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر وزیراعظم کے معاون کا منفرد اقدام سامنے آیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد ِپولیو بابر عطا نے خود قطرے پی کر والدین کو قطرے پلانے پر راضی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا اور ڈی سی اسلام آباد کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں پولیو کے قطرے پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران ایک صاحب نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تو ڈی سی اسلام آباد اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد ِپولیو بابر عطا نے خود قطرے پی کر والدین کو قطرے پلانے پر راضی کر لیا۔

(جاری ہے)

اس مہم میں ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے بھی حصہ لیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ لوگوں کے پولیو کے قطرے پینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دونوں کے جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے،واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے میڈیا ایڈوائزر بابر عطا کو اپنا معاون برائے انسداد پولیو تعینات کیا تھا، بابر عطا 8سال تکاقوام متحدہ پولیو پروگرام سے منسلک رہنے کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں صحت کا انصاف مہم کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بابر عطا کو وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو تعینات کرنے کی منظوری دے دی، بابر عطا 8سال تک اقوام متحدہ پولیو پروگرام سے منسلک رہے ہیں، وہ گزشتہ 4سال سے عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ میں صحت کا انصاف مہم کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات