مانسہرہ کے علاقہ ہمشیریاں میں مشہور تاجر قیصر رئوف بے دردی سے قتل

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) مانسہرہ کے علاقہ ہمشیریاں میں مشہور تاجر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، قاتل نعش کو بھیرکنڈ اچھڑ نالے کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے، قیصر رئوف عرف قذافی بھائی کمیٹی کے پیسے لیکر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے عقب سے ان کے سر میں گولی مارنے کے بعد تیز دھار آلے سے ناہیں ذبح کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ ہمشیریاں کے رہائشی نوجوان تاجر قیصر رئوف عرف قذافی بھائی ولد حاجی رئوف بھیرکنڈ سے کمیٹی کی رقم جمع کر کے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے عقب سے سر میں گولی مارنے کے بعد تیز دھار آلے سے ان کی گردن کاٹ دی۔ تھانہ خاکی نے لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں تاجر برادری سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا