پشاور ہائی کورٹ نے اپنے تین بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ماں کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے 6 سال قبل اپنے تین بچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ماں کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسماة آسیہ کوثر زوجہ سلطان محمود سکنہ ملکوٹ بکوٹ پر 2013ء میں اپنے 7 سالہ بیٹے ہاشم، چار سالہ بیٹی سمیرا اور تین سالہ بیٹی شمائل کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام تھا۔

خاوند سلطان محمود نے اپنی بیوی کے خلاف بکوٹ تھانہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ بکوٹ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے اور کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزمہ مسماة آسیہ کوثر کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔