Live Updates

چائے کے قومی ادارہ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) چائے کے قومی ادارہ میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، ملازمین گھر کا نظام چلانے کیلئے قرض لینے پر مجبور ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پی اے آر سی سے تنخواہیں جاری ہونے کے باوجود افسران انہیں تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں، کئی ملازمین کو تنخواہوں کے بغیر ہی فارغ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غریب ملازمین نے چیف جسٹس سپریم کورٹس، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خوراک و زراعت اور چیئرمین پی اے آر سی سے نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلہ میں شنکیاری میں چائے کے قومی ادارہ این ٹی ایچ آر آئی کے ڈیلی ویجز ملازمین کے ایک وفد نے بتایا کہ انہیں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور ملازمین قرض لیکر گھر کا نظام چلانے پر مجبور ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات