جاوید راشد محکمہ جنگلات کا اثاثہ ہیں، ان کی بطور چیف کنزرویٹو ہزارہ ریجن تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے، ملک سجاد

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جاوید راشد محکمہ جنگلات کا اثاثہ ہیں، ان کی بطور چیف کنزرویٹو ہزارہ ریجن تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن اتحاد شہریان ایبٹ آباد کے صدر ملک سجاد، تنویر الہٰی، سردار عقیل اور یاسر رشید تاتاری نے جمعہ کو یہاں اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

ملک سجاد نے کہا کہ جاوید ارشد نے ہزارہ میں فارسٹ ڈویلپمنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں۔

انہوں نے جنگلات کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد میں شجرکاری میں بھی بہت زیادہ اضافہ کیا، انجمن اتحاد شہریان نے ان کے ساتھ ملکر کئی جگہوں پر پودے لگائے۔ موصوف کی بطور چیف کنزرویٹو ہزارہ تعیناتی ایبٹ آباد کے لوگوں کی خوش قسمتی ہے، ان کی تعیناتی پر اہلیان ایبٹ آباد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :