اوگی میں جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) اوگی میں جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ میلاد کمیٹی نے میلاد چوک سمیت اوگی بازار کو قد آور بینرز اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا۔ انتظامیہ نے بھی جلسے اور جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے بھرپور پلان تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی عمل کی نگرانی اے سی اوگی شبیر احمد آکاش، ڈی ایس پی ابرار خان اور ایس ایچ او ناصر خان کریں گے۔

انتظامیہ کی مدد کیلئے میلاد کمیٹی کے رضا کار بھی موجود ہوں گے۔ اس سلسلہ میں صدر میلاد النبیؐ کیلئے بھرپور انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں۔ 12 ربیع الاول کو صبح سے ہی مختلف علاقوں سے جلوسوں کی آمد شروع ہو گی اور بعد از نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ رضویہ اوگی سے علماء کی قیادت میں بڑا مرکزی جلوس نکالا جائے گا جو اوگی شہر کا چکر لگانے کے بعد واپس اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :