دوسری فضل محمود پی سی بی نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ 2018ء : نیو سائوتھ ویلز کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ چمبہ کو شکست دیدی

جمعہ 16 نومبر 2018 16:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) دوسری فضل محمود پی سی بی نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ 2018ء کے ایک میچ میں نیو سائوتھ ویلز کرکٹ کلب نے یونائیٹڈ چمبہ کو شکست دیدی۔ نواں شہر کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کا میچ نیو سائوتھ ویلز کرکٹ کلب اور یونائیٹڈ چمبہ کے مابین کھیلا گیا۔ یونائیٹڈ چیمبہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 157 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جعفر حسین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے بازمتاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ نیو سائوتھ ویلز کی طرف سے خرم اور عثمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں نیو سائوتھ ویلز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور میچ تین وکٹ سے جیت لیا۔ نوید نے 59 اور عمر نے 42 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ یونائیٹڈ چمبہ کی طرف سے سفیر نے دو کھلاڑیوٹ کو آئوٹ کیا۔