نیشنل نیوز*

صدر مملکت ا ئرپورٹ پر32 گاڑیوں کا پروٹوکول دیکھ کر برہم پروٹوکول کم ہونے کے بعد گورنر ہائو س گیا ہوں‘ عارف علوی کا ٹوئٹ

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) صدر عارف علوی نے لاہور ائرپورٹ پر 32 گاڑیوں کے پروٹوکول کو دیکھ کر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری طور پر پروٹوکول واپس کرنے کی ہدایت کی اور ضروری پروٹوکول کیساتھ ائر پورٹ سے گورنر ہائوس پہنچے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر لا ہور پہنچے کے بعد وہاں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ائرپورٹ پر گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے انکا استقبال کیالیکن جونہی ائرپورٹ سے باہر نکلے تو32 گاڑیوں کا پروٹوکول دیکھ کر برہم ہو گیا اور فوری حکم دیا کہ اس وقت تک ائر پورٹ سے نہیں جائوں گا جب تک پروٹوکول کو کم نہیں کیا جاتاہے کیونکہ ہماری حکومت پروٹوکول کیخلاف ہے اس سے عوام کو پریشانی ہوتی ہے بعد ازاں ضروری سیکیورٹی کیساتھ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہائوس پہنچے۔