ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ،گروپ اے کے پانچویں اور آخری مرحلے میں مزید تین میچز کا فیصلہ

ویسٹ زون بلوز، نارتھ زون بلوز اور ایسٹ زون بلوز کی کامیابی، گروپ اے سے نارتھ زون بلوز کی فائنل میں رسائی

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلاجانے والا انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے گروپ اے کے پانچویں اور آخری مرحلے میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ میں منعقدہ میچ میں ویسٹ زون بلوز نے ویسٹ زون وائٹس کو 87رنز سے شکست دی ویسٹ زون بلوز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے عروا بٹ نے 80اور محمد حمزہ نے 35رنز بنائے حارث اشفاق نے 4اور یاسین خان نے 2وکٹیں حاصل کیں ویسٹ زون وائٹس جواب میں 135رنزپرپویلین لوٹ گئی محمد علی اور حسنات عباس نے 25,25رنز بنائے اسامہ صادق اور ذیشان علی نے 3,3وکٹیں حاصل کیں ۔

کشمیر کراون گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نارتھ زون بلوز نے نارتھ زون وائٹس کو 8وکٹوں سے شکست دے کر گروپ اے میں پہلی پوزیشن اپنے قبضے میں کرلی اور ٹورنامنٹ کے فائنل میں نشت بھی پکی کر لی ہے نارتھ زون بلوز گروپ اے میں ناقابل شکست رہی اور 10پوائنٹس حاصل کیے مذکورہ میچ میں نارتھ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر 9وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنائے ایان علی 50رنز کے ساتھ نمایاں رہے غفران ہادی، محمد اسرار، طارق حفیظ اور محمد حماد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں نارتھ زون بلوز نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا محمد حماد 70اورعاطف گوندل 68رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

(جاری ہے)

علیم ڈار اکیڈمی میں منعقدہ تیسرے میچ میں ایسٹ زون بلوز نے ایسٹ زون وائٹس کو 7وکٹوں سے شکست دی ایسٹ زون وائٹس نے پہلے کھیل 8وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے فیضان آس 91رنز کے ساتھ نمایاں رہے سیف خان نے 4وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون بلوز نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا سعد جمیل 99رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔