Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور کی ملاقات

ائر چیف نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی فضائیہ ہرملک کے دفاع میںکلیدی کردار آدا کرتی ہے‘ ہماری حکومت پاک فضائیہ کی تمام ترضروریات پورا کرے گی‘وزیراعظم

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان سے سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور نے ملاقات کی ،جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے وزیر اعظم ہائو س میں ملاقات کی ،جس میں ایئر چیف مجاہد انور نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر عمران خان نے ملکی دفاع سمیت فضائی تحفظ کے لئے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے تحفظ میں اسکی فضائیہ کا کر دار اہم ہوتا ہے اور فضائیہ ہر ملک کے دفاع میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار آدا کرتی ہے ہماری حکومت پاک فضائیہ کی تمام ترضروریات کو پورا کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات