ریلوے انتظامیہ نے اکبر ایکسپریس اور بولان میل کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) و فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ۔لاہور۔کوئٹہ کے درمیان چلنے والی اکبر ایکسپریس (23اپ، 24 ڈائون) اور کوئٹہ ۔کراچی سٹی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل (3 اپ، 4ڈائون) کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں ایڈوانس بکنگ پر کمی کا اعلان کر دیا ، جس کے بعد کوئٹہ ایکسپریس کا کوئٹہ سے لاہور کا کرایہ 990سے کم ہو کر 890ہو گیا ہے، اسی طرح بولان میل کا کوئٹہ سے کراچی سٹی کا کرایہ 760سے کم ہو کر 660ہو گیا ہے ، بولان میل پر دی جانے والی رعایت کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جبکہ اکبر ایکسپریس پر دی جانے والی رعایت کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا ، ان د ونوں ٹرینوں کے کرایوں میں سو،سو روپے کی کمی کی گئی ہے ،عوام کو یہ سہولت 31دسمبر2018 ء تک حاصل ہو گی۔