Live Updates

خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹلرقرار دے دیا

ہٹلرایک ڈکٹیٹر تھا عمران خان نے ہٹلر کی مثال دے کرثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہیں، عمران خان خود ہٹلر ہیں اب یوٹرن لے کرنقصان سے بچنا چاہتے ہیں۔سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 نومبر 2018 16:57

خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹلرقرار دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹلر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر ایک ڈکٹیٹر تھا عمران خان نے ہٹلر کی مثال دے کر ثابت کیا کہ وہ بھی ہٹلر ہیں۔ عمران خان خود ہٹلر ہیں اب یوٹرن لیکر نقصان سے بچنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔ نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کرتاریخی شکست کھائی۔ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔جو یوٹرن لینا نہ جانتا ہوں اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے۔ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا ملک سے مذاق ہوگا۔

شہبازشریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کے 15ارب ڈالر کا سراغ لگا لیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے کام جاری ہے۔لوٹی دولت کی واپسی کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں۔برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے۔ نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ گیا ہے۔

جس سے نیب کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے دورہ چین سے مطمئن ہیں۔ چین سے ملنے والا پیکج لیک ہوگیا تودوسرے ممالک بھی ایسا پیکج مانگیں گے۔ ماضی میں کسی لیڈر کا دورہ چین اتنا کامیاب نہیں رہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات