چیف جسٹس کا وزیر فدا حسین کے غیرمناسب رویے کا نوٹس

سپریم کورٹ نے وزیرسیاحت گلگت بلتستان اور ایئرپورٹ انچارج کوکل لاہور رجسٹری طلب کرلیا،ترجمان سپریم کورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 نومبر 2018 17:11

چیف جسٹس کا وزیر فدا حسین کے غیرمناسب رویے کا نوٹس
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نے وزیر فدا حسین کے غیرمناسب رویے کا نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ نے وزیرسیاحت گلگت بلتستان اور ایئرپورٹ انچارج کوکل لاہور رجسٹری طلب کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے اسلام آباد ایئرپورٹ پروزیر کی ارائیول انچارج سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وزیرسیاحت گلگت بلتستان اور ایئرپورٹ انچارج کوکل لاہور رجسٹری طلب کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث پرواز منسوخی پروزیرفدا حسین خان نے ارائیول انچارج کودھکے دیے تھے اور وہ گرتے گرتے بچے تھے۔ واضح رہے وفاقی دارالحکومت سے گلگت جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ نے اپنے کوٹ جلا کر ائیر پورٹ پراحتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرواز منسوخ ہونے کے خلاف دیگر مسافروں کی جانب سے بھی شدید احتجاج کیا گیا اور پی آئی اے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ گلگت بلتستان کی پرواز مسلسل تیسرے روز کینسل کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مسافر نے اپنے سامان کو آگ لگا دی اور گلگت بلتستان کے وزراء نے بطور احتجاج ائیرپورٹ کے لاونج میں اپنے کپڑے جلائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت کی پرواز بحال ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مسافروں سے بدتمیزی بھی کی۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے گلگت جانے والی پرواز میں 25 غیر ملکی مسافروں نے بھی سفر کرنا تھا۔ تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وزیر فدا حسین کے غیرمناسب رویے کا نوٹس لے لیا ہے اور سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کو کل لاہور رجسٹری طلب کرلیا ہے۔