Live Updates

نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 نومبر 2018 17:28

نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2018ء) : نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے دونوں صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے البتہ وزارت داخلہ نے تاحال نیب کے خط کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہی دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔ جس کےتحت نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی بینکوں سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں ۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا ریکارڈ ایک روز قبل ایک نجی بینک نے نیب کی جمع کروا دیا تھا۔ خیال رہے کہ رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف نیب کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو گذشتہ ماہ طلب کیا۔

نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ۔ واضح رہے کہ نیب کی زیر حراست دوران تفتیش سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیب کے سامنے اعتراف کیا کہ مالی معاملات میرا بیٹا سلمان دیکھتا ہے۔جس کے بعد نیب نے ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سلمان شہباز کو شہباز شریف کی مالی دستاویز بھی ساتھ لانے کا حکم دیا گیا تھا۔

سلمان شہباز سے فروخت کیے جانے والے رہائشی و کاروباری اثاثوں ، ذرائع آمدن ، کاغذات، مکمل انکم ٹیکس ، ویلتھ ٹیکس ریٹرنز ، ملکی وغیر ملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور شئیرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی تھیں۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملزکیس میں بھی بڑی پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رمضان شوگر ملز کے لیے چنیوٹ میں پل تعمیر کیا گیا جس کے لیے حکومتی خزانے سے 20 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات