سمندری طوفان گاجابھارتی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا، دس افراد کی ہلاک

طوفان کی وجہ سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ،80ہزار افرادمحفوظ مقام پر منتقل

جمعہ 16 نومبر 2018 17:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) جنوبی بھارت کے ساحلی علاقے کو زوردار سمندری طوفان گاجا کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آ کر کم از کم دس افراد کو ہلاک ہو گئے ۔ اسی ہزار افراد کو طوفان کی آمد سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گاجا طوفان کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش اور ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفانی جھکڑ بھی ہیں۔ طوفان کی وجہ سے بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس طوفان کے ٹکرانے سے ریاست تامل ناڈو کی ساحلی پٹی کو شدید نقصان کا سامنا رہا۔