معیشت کوسیارادینے کے لئے یمن کے لیی2.2ارب ڈالر کی سعودی امداد

سعودیہ یمن کے سینٹرل بینک میں 2ارب ڈالر کی پونجی رکھے گا اور 200ارب ڈالر یمنی حکومت کو عطیہ کریگا

جمعہ 16 نومبر 2018 17:33

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سعودی عرب، امارات ،برطانیہ اور امریکہ کے سفراء اور عہدیدارو ں نے ریاض میں اجلاس منعقد کرکے یمنی اقتصاد کی مدد اور یمنی ریال کے استحکام کیلئے تعاون سے متعلق ٹھوس اقدامات کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب یمن کے سینٹرل بینک میں 2ارب ڈالر کی پونجی رکھے گا اور 200ارب ڈالر یمنی حکومت کو عطیہ کریگا۔ 60ملین ڈالر ماہانہ پیش کیا کریگا۔ان اقدامات کی بدولت یمن کی کرنسی بے وزن ہوجانے سے بچ جائیگی اور یمنی معیشت کو سہارا ملے گا۔