مراکش،براعظم افریقہ میں انتہائی برق رفتار پہلی ٹرین البراق کا افتتاح

مراکشی فرمانروا شاہ محمد السادس اور فرانسیسی صدر نے 2.3ارب ڈالرسے تیارٹرین کا افتتاح کردیا

جمعہ 16 نومبر 2018 17:38

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) مراکش کے فرمانروا شاہ محمد السادس اور فرانسیسی صدر ایمنویل میکرون نے 2.3ارب ڈالر کی لاگت سے براعظم افریقہ میں انتہائی برق رفتار پہلی ٹرین ’’البراق‘‘کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس نے اس میں 51فیصد، مراکش نے 27فیصد اور خلیجی ممالک کے 4ریاستی فنڈز نے باقی ماندہ رقم ٹرین منصوبے میں لگائی۔سعودی عرب، کویت ،امارات اور عرب اقتصادی و سماجی فروغ فنڈ نے 22فیصد حصص کے ذریعے اس میں حصہ لیا۔ یہ ٹرین مراکش کے شہر دار بیضا اور تنجہ کو رباط اور قنیطرہ کے راستے جوڑے گی۔ اس کی بدولت رباط اور تنجہ کی مسافت 50فیصد کم ہوجائیگی۔اس منصوبے کی تکمیل میں 11برس صرف ہوئے۔

متعلقہ عنوان :