جاپانی وزیراعظم کی آسٹریلیاآمد،دورہ کرنے والے پہلے سربراہ بن گئے

جاپانی وزیراعظم نے ہم منصب کے ہمراہ دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے

جمعہ 16 نومبر 2018 17:38

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے ۔ وہ اپنے ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے آسٹریلوی شہر ڈارون کا دورہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈارون شہر کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جنگی طیاروں نے اپنی بمباری سے شدید نقصان پہنچایا تھا۔

(جاری ہے)

اس شہر میں پہنچنے کے بعد جاپانی وزیراعظم نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ دونوں لیڈروں نے پھول رکھنے کے بعد ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ آبے نے اس شہر کے دورے کو ایک مصالحتی اقدام قرار دیا۔ موریسن اور آبے باہمی تعلقات میں بحر الکاہل کی سکیورٹی صورت حال پر خاص طور پر فوکس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :