کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کے انتخابات میں نسیم عثمان پینل کی بلا مقابلہ کامیابی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:46

کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کے انتخابات میں نسیم عثمان پینل کی بلا مقابلہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی بروکرز ایڈوائزری کمیٹی کے 6 ارکان کے سال 2019-2018 کے انتخابات میں نسیم عثمان پینل کی بلا مقابلہ کامیابی ہوئی۔کامیاب ہونے والے بروکرز میں نسیم عثمان(چیئرمین )،گرداری لال آسودہ مل نائب چیئرمین، محمد عامر نسیم ،سیکرٹری(تقی عباس)جوائنٹ سیکرٹری،محمد علی توفیق ،ٹریژر اور چندر لال پبلک ریلیشنشامل ہیں۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں نے تمام 320 کاٹن بروکرز کا ان پر اعتماد کرکے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین نسیم عثمان نے یقین دہانی کرائی کہ بروکرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھا جائے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں کپاس کی ہیج ٹریڈنگ دوبارہ بحال کرانے کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

تا کہ کپاس کے تمام اسٹاک ہولڈرز خصوصی طور پر کپاس کے کاشتکاروں کو پھٹی کی بین الاقوامی قیمت حاصل ہوسکے۔

جس کے باعث کپاس کی زیادہ فصل اگائیں جس سے ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہوسکے۔ نسیم عثمان نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ گزشتہ کئی سالوں سے کپاس کی پیداوار میں تشویشناک کمی واقع ہورہی ہے۔ اگر حکومت آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کی کوشش تیز کرے تو آئندہ سالوں میں روئی کی درآمد کم ہوسکے گی اور ملک کا قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جاسکے گا حکومت زمینی پیداوار یعنی کاشتکاری پر زیادہ دھیان دے تو کئی اجناس کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔

جس کی برآمد سے ملک کو فائدہ ہوسکے گا اور بڑھتا ہوا درآمد و برآمد کا فرق بھی کم ہوسکے گا۔ حکومت کے احباب اختیار کو چاہئے کہ زراعت پر زیادہ دھیان دیں۔