سانحہ 12 مئی میں گرفتار ایم کیوایم کارکن نسیم بیگ عرف چپاتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

جمعہ 16 نومبر 2018 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) کراچی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے سانحہ 12 مئی میں گرفتار ایم کیوایم کارکن نسیم بیگ عرف چپاتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سانحہ بارہ مئی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مزید پیش رفت پولیس ایم کیو ایم کے کارکن ملزم مرزا نسیم بیگ عرف رضوان چپاتی کو پہلا ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم مزرا نسیم بیگ عرف رضوان چپاتی کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،ملزم کو غیر قانونی اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور 12 مئی کے 16 مقدمات میں پیش کیا گیا تھا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سانحہ 12 مئی اور جلا گھیرا کا ملیر کے مختلف تھانوں مقدمات درج ہیں،ملزم نے ملیر میں 6 ،فیروزآبار اور سول میں 2،2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے،ملزم کی شناخت پریڈ اور بیان قلمبند کرنا ہے،ملزم نے دوران تفتیش ان وارداتوں کا اعتراف کیا ہے،ملزم نے 12 مئی میں شہری کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے،عدالت نے متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران سے پیر کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔