جاز نے فوڈ اور میوزک کے شوقین افراد کے لیے بڑی آفر کا اعلان کر دیا

جمعہ 16 نومبر 2018 17:49

جاز نے فوڈ اور میوزک کے شوقین افراد کے لیے بڑی آفر کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ملک کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی جاز ، فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول-19 2018 کا شراکتی سپانسر بن گیا ۔فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول کے موقع پر جاز لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ جشن منانے کا موقع فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز ڈسکائونٹس اور فیسٹیول میں دلچسپ سرگرمیاں بھی آفر کریگا۔ جاز کیش صار فین اپنی اپلی کیشن پر کوئیک پلے کی کیو آر کوڈ سکیننگ کے ذریعہ فیسٹیول ٹکٹوں اور فوڈ اشیاء پر دلچسپ 40فیصد کیش بیک آفر حاصل کر سکیں گے۔

ہر نیٹ ورک کے صارفین مفت جاز کیش اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے ، ایکسپریس ٹکٹ کائونٹر یا ایونٹ میں موجود جاز بوتھ پر جا کر اپنا موبائل اکاؤنٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر، عامر اعجاز نے کہا کہ ''ڈیجیٹل مالیاتی خدمات لوگوں کی زندگیوں میں بہت ساری سہولتیں فراہم کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

فوڈاینڈ میوزک فیسٹیول ہمیں اپنے کیو آر ادائیگیوں کو ظاہر کرنے اور نئے صارفین کے ساتھ اپنے برانڈ کے پہچان بنانے کے لئے ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔

فیسٹیول کے شرکاء جاز سپر ڈپر کارڈ 500 روپے کی ڈسکائونٹ آفر میں حاصل کر سکیں گے ۔صارفین اس آفر میں2000 MBs data, 2000 Jazz-Warid Minutes اور دیگر تمام نیٹ ورک پر 150مفت منٹ کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ ایونٹ کے موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے ، کاظم مجتبہ ، ہیڈ آف مارکیٹنگ Jazz نے کہا " ہم اس موقع پر نہایت پر جوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول پہلے سے کہیں زیادہ بڑا ہوگا اور ہم Jazzکی پراڈکٹس اور سروسز کے ذریعہ پانچ شہروں کے 350,000 سے زائد لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کا عز م رکھتے ہیں۔

اس سال کا فوڈ اینڈ میوزک فیسٹول پہلے سے کئی بڑا ہے جو کہ 5 شہروںمیں 7ایونٹس پر مشتمل ہوگا۔ فیسٹیول کا آغاز 16،17اور 18 نومبر کو لاہور سے ہوگا۔ جس کے بعد دسمبر میں فیصل آباد ،کراچی اور جنوری 2019 میں اسلام آباد اور ملتان میں فیسٹول منعقد کیا جائے گا۔ فیسٹیول کا اختتام کراچی اور لاہور میںفروری 2019 کے ایونٹ کے بعد ہوگا۔