جو رئوٹ کی سنچری، برنز اور فوکس کی نصف سنچریاں، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز کے ساتھ میزبان ٹیم کے خلاف 278 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی،

جورئوٹ 124، برنز 59 اور بین فوکس ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، داننجایا نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جمعہ 16 نومبر 2018 17:53

جو رئوٹ کی سنچری، برنز اور فوکس کی نصف سنچریاں، انگلینڈ نے دوسری اننگز ..
کینڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جو رئوٹ کی شاندار سنچری، برنز اور فوکس کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 324 رنز بناکر سری لنکن ٹیم کے خلاف 278 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی، میچ کا تیسرا روز بلے بازوں کے نام رہا، انگلینڈ کے کپتان جورئوٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124، برنز نے 59 اور بین فوکس ناقابل شکست 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقیلا داننجایا نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پریرا نے دو جبکہ پشپاکمارا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کوکینڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کی اننگز کے سکور 336 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

لیچ انگلنیڈ کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، جیننگ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 26 رنز بناکر داننجایا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

برنز انگلینڈ کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 59 رنز بناکر پشپاکمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، انکے بعد بین سٹوکس کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور وہ بغیر کوئی رن بنائے پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ جوز بٹلر انگلینڈ کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34 رنز بناکر داننجایا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

معین علی انگلینڈ کی چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بناکر داننجایا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر کپتان جو رئوٹ کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 124 رنز بناکر داننجایا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ کارن بغیر کوئی رن بنائے داننجایا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ عدیل راشد انگلینڈ کے نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر داننجایا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو اگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنالئے تھے اور اسکو میزبان ٹیم کے خلاف 278 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی جبکہ اسکی ایک وکٹ ابھی باقی تھی۔ بین فوکس 51 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے دوسری اننگز میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقیلا جاننجایا نے 6، پریرا نے دو جبکہ پشپاکمارا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔