جو رئوٹ کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پندرھویں سنچری جڑی دی

جمعہ 16 نومبر 2018 17:53

جو رئوٹ کی شاندار بیٹنگ، سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پندرھویں سنچری ..
کینڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو رئوٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 15 ویں سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انتہائی شاندا ربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی پندرھویں سنچری سکور کی۔ جو رئوٹ نے اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور خوبصورت 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے انفرادی 124 رنز بنائے۔ جو رئوٹ کو 124 کے انفرادی سکور پر داننجایا نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :