تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، 7 پیداواری یونٹ بند، لیول 1460.34 فٹ ہو گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 18:03

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری، 7 پیداواری یونٹ بند، ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، 7 پیداواری یونٹ بند اور لیول 1460.34 فٹ ہو گیا، ڈیم میں پانی کی آمد 22700 جبکہ اخراج 56000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، بجلی کی پید اوار 647 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے بجلی گھر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر 1460.34 فٹ پر آ گئی ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 22700 جبکہ اخراج 56000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 10 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں جبکہ 7 بند ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 647 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :