علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے کونے کونے میں علم دلانے میںکلیدی کردار ادا کر رہی ہے، محمد اقبال بنگش

جمعہ 16 نومبر 2018 18:12

ہنگو۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اقبال بنگش نے کہاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کے کونے کونے میں علم دلانے میںکلیدی کردار ادا کر رہی ہے‘فاصلاتی نظام تعلیم کے بدولت شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1چشمہ جات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری امتحانات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر انہوں نے انچارج امتحانات سپرٹینڈنٹ حمت اللہ بنگش کے ہمراہ امتحانی سنٹر کا معائنہ کیا اور بہترین انتظامات پر ان کی تعریف کی ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اقبال بنگش نے کہا کہ ضلع ہنگو کے تمام امتحانی سنٹرز میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بہار 2018کے امتحانات جاری ہے‘ نقل بوٹی مافیا‘ اقربہ پروری اور سفارش کے بغیر امتحانات کا انعقاد یقینا بہت بڑی تبدیلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں معیار تعلیم کو بلند کرنے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جو کردار ادا کیا ہے وہ تاریخی نوعیت کا ہے‘علامہ اقبال اوپن کے بدولت ملک بھر میں لاکھوں طلباء و طالبات گھر بیٹھے معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف شرح خواندگی میں اضافہ ہے بلکہ تعلیم کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :