شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں کانفرنس، ورکشاپ اور تقریری مقابلے کا انعقاد

جمعہ 16 نومبر 2018 18:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ مطالعہ پاکستان میں اچھی طرزِ حکمرانی کے عنوان پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق کانفرنس میں شعبے کے چیئرمین پروفیسر عنایت اللہ بھٹی کے علاوہ پروفیسر سراج سومرو اور باسط سولنگی نے ملک کے مسائل پرخطاب کیا اور اچھی حکمرانی کے تصور پر روشنی ڈالی۔

علاوہ ازیںشعبہ سوشیالاجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ لکھنے پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر آغا نادیہ چیئرپرسن شعبہ سوشیالاجی اور ڈاکٹر سنتوش کمار ریسور س پرسن تھے۔ ورکشاپ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے محققین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ ورکشاپ کو یادگار بنانے کیلئے شعبے میں درختوں کے پودے بھی لگائے گئے۔ مذید براں شعبہ اکنامکس میں گروپ تقریری مقابلے منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے فوکل پرسن پروفیسر سرمد راحت ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم راہپوٹو اور شعبے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فیاض رضا چانڈیو نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے طلبہ و طالبات میں تنقیدی صلاحیات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :