الحادی اکیڈمی اسکول نے 25 ویںقائداعظم انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 16 نومبر 2018 18:22

الحادی اکیڈمی اسکول نے 25 ویںقائداعظم انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئن ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) الحادی اکیڈمی اسکول نے 25 ویںقائداعظم انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی۔ الحادی اکیڈمی نی845پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔ سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد میں زلفی انٹرنیشنل اکیڈمی آف پاکستان کے زیرِ اہتمام25 ویںقائداعظم انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں کراچی کے 30پرائیویٹ اسکولز کے 1000بچوں نے حصہ لیا ۔

25 ویںقائداعظم انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئن شپ حصہ لینے والے اسکولوں میں دی ا سمارٹ اسکول الحمزہ کیمپس،بلدیہ کیمپس، شاہ فیصل کیمپس، دی ایجوکیٹرز ایئر پورٹ کیمپس ، شاہ فیصل کیمپس ،گلشن کیمپس ،گارڈن کیمپس ، اے سی ای اسکول نارتھ ناظم آبادکیمپس ، تھینک اسکول ،ایئر فاؤنڈیشن اسکول ،الحادی اکیڈمی ،کریک ویو اکیڈمی ، پرائم روز پبلک اسکول ، عبدالقدیر خان اسکول (اے کیو خان اسکول )کرییشن اسکول ، پرنس اکیڈمی ،مہناج گرامر اسکول ،ایجوکیشن بے ،فاطمہ اسکول سرجانی ، شاہ ولایت پبلک اسکول فیڈرل بی ایریا کیمپس ،ایم ڈی سی اسکول،اریجنز ایلیمینٹری اسکول ،ڈیلسول اسکول ، ڈوف فاؤنڈیشن پبلک اسکول ،پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالجز حیدرآباد،فیری اسکولنگ سسٹم ،جعفر پبلک اسکول شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انٹراسکول ایونٹ کا افتتاح ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ انجم حسین زیدی اور کامران قمر قریشی سیکریٹری سندھ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن نے کیا ،انٹر اسکول مقابلوں میں الحادی اکیڈمی نی845پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ اے سی ای اسکول نارتھ ناظم آباد نے 740پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن کی ٹرافی اور اسمارٹ اسکول الحمزہ کیمپس نے 540پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

بہترین ڈسپلن ٹرافی پرنس اکیڈمی نے حاصل کی ۔آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر شبیر حسین اور مہمانِ خصوصی انجم حسین زیدی نے ٹرافیز تقسیم کیں ۔اختتامی تقریب کے مہمانان گرامی میں ماسٹر مسرور زمان ،ماسٹر نور احمد عباسی ، ماسٹر ناظم برکت علی ، ماسٹر رحمن شاہ ، ماسٹر فراز جعفری ، حسن علی ،ادیب ،وسیم احمد ، محمد زبیر ، سکھرات فاروقی ، خلدون راجہ اورآرگنائزنگ کمیٹی ممبران میں عبدالرحیم (حاجی )، ایزان لقمان ، ریان لقمان ، سنبل ، محمدمعاذ قادری اور دیگر نے شرکت کی ۔