شوٹنگ بال ایونٹ انٹر اسکولز میں اپوا اسکول کورنگی اور انٹر کالجیٹ میں گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی نمبر6 کامیاب

جمعہ 16 نومبر 2018 18:22

شوٹنگ بال ایونٹ انٹر اسکولز میں اپوا اسکول کورنگی اور انٹر کالجیٹ میں ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ و اسکولز وومین اسپورٹس گالا ڈپٹی کمشنر کورنگی کے تعاون سے نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی میں کھیلا گیا، وومین اسپورٹس گالا میں شوٹنگ بال ایونٹ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی کھیلا گیاجس میں انٹر اسکولز کا فائنل اپوا گرلز اسکول کورنگی اور گورنمنٹ گرلز اسکول شاہ فیصل کالونی کے مابین کھیلا گیا، فائنل میچ اپوا گرلز اسکول کورنگی نے سخت مقابلے کے بعد پہلا سیٹ 11-16 سے ہارنے کے بعد دوسرا سیٹ 16-08 اور تیسرا سیٹ 16-14 سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی، انٹر کالجیٹ شوٹنگ بال کافائنل گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی نمبر 6 اور کے ایم اے کالج کے درمیان کھیلا گیا ،فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی نے 2-1 سے جیت لیا میچ کا اسکور 16-14 ، 09-16 اور16-12 رہا ، تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی محترمہ قراةالعین میمن نے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی محترمہ سارہ ندیم اور SAAF گولڈ میڈلسٹ نسیم حمید کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، انٹر اسکولز میں فاتح ٹرافی اپوا اسکول کی کپتان رمشاہ اور رنر ٹرافی جی جی ایس اسکول شاہ فیصل کالونی کی کپتان نور فاطمہ نے حاصل کی جبکہ انٹر کالجیٹ میں فاتح ٹرافی گورنمنٹ ڈگری کالج کورنگی کی کپتان اریبہ نے اور رنر ٹرافی کے ایم اے کالج کی کپتان شبنم بلال نے حاصل کی، شوٹنگ بال ایونٹ کے شاندار انعقاد پر ایونٹ آرگنائزر اعجاز احمد کو ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا جو اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی سارہ ندیم نے اعجاز احمد کو پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :