بی اے،بی کام اورمعادلہ(مدارس / ہومیو پیتھک/فاضل عربی)پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم30نومبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،ناظم امتحانات جامعہ اردو

جمعہ 16 نومبر 2018 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق بی اے،بی کام اورمعادلہ(مدارس / ہومیو پیتھک/فاضل عربی)پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم 19 سی30نومبر2018تک عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچر شعبہ حساباب گلشن کیمپس اور شعبہ امتحانی کائونٹر عبدالحق کیمپس سے حاصل کریں۔

طلبہ امتحانی فارم مکمل کرکے شعبہ امتحانات گلشن وعبدالحق کیمپسزمیں قائم امتحانی کائونٹرز سے چیک کراکے متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔ مدارس/ہومیو پیتھک/فاضل عربی،بی اے، بی کام(سال اول و دوئم ) کی امتحانی فیس3ہزار8سو روپے اوربی اے اور بی کام(مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزار8سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :