سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے، اسد قیصر
جمعہ 16 نومبر 2018 18:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدہ ،ثقافت،تاریخ اور ورثے کے امین ہیں اور دونوں ممالک علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کے حامل ہیں اور دونوں نے ہمیشہ علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسر ے کے موقف کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرٴْ عزم ہے ۔اسپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعود ی عرب کے دورہ کے دوران انہیں جو عزت افزائی ملی ہے اس نے دو طر فہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت کی طرف سے پاکستان میں مالی مشکلا ت پر قابو پانے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان خوش آئند قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اپنے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھیج رہی ہے انہوں نے سعودی عرب میں معمولی نوعیت کے مقدمات میںملوث پاکستانیوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔اسپیکر نے سعودی عرب کی چین ۔پاک اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے دو طر فہ تعلقات مزید مستحکم ہو نگے ۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قومی اسمبلی میں پاک۔سعودی فرینڈ شپ گروپ کو فعال کر کے دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔انہوں نے امت مسلمہ کودرپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔ اسپیکر نے سعودی عرب کے مجلس شوریٰ کے سپیکر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی ۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات تاریخی اور منفردنوعیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد پاکستان سے خصوصی محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔انہوں نے سپیکر کو اپنی حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سعو دی عرب مشکل کی ہر گھڑ ی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اراکین پارلیمنٹ اور حکومتی سطح پر رابطوں میں اضافے سے ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے تعلقات مزید مستحکم ہو نگے۔انہوں نے اسپیکر کو یقین دلایا کہ معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیو ں کو رعایت فراہم کرنے کے لیے وہ سعودی حکومت کے اعلیٰ احکام سے بات کریںگے ۔انہوں نے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے سپیکر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.