Live Updates

یمن اور افغانستان میں امن کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں‘حافظ طاہر محمود اشرفی

عمران خان کی حکومت فی الحال کوئی خطرہ نہیں ،خاتم الانبیا کانفرنس موجودہ حکومت کی خوش نصیبی ہے اور مبارک سمت قدم ہے

جمعہ 16 نومبر 2018 18:47

یمن اور افغانستان میں امن کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کی کوششیں جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) امت مسلمہ کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں سعودی عرب کے تحقیقاتی اداروں نے سعودی صحافی جمال خاشقجیی کے قتل کے معاملے کو حل کرکے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے بعض قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف متحرک ہیں۔یمن اور افغانستان میں امن کے لیے سعودی عرب اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، عمران خان کی حکومت فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے،خاتم الانبیا کانفرنس موجودہ حکومت کی خوش نصیبی ہے اور مبارک سمت قدم ہے۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئر مین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے دفاع حرمین شریفین کونسل کے ا بتدائی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مولانا عبدالحمید وٹو ،قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا قاسم قاسمی،مولاناعبدالحمید صابری، مولاناطاہر عقیل ، مولانا ضیاالحق قادری،مولانا نعمان حاشر،مولانا سعد اللہ فاروق، مولانا اسیدالرحمن اورمولانا عثمان بیگ فاروقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کے لیے مسلسل سازشیں ہر رہی ہیں۔اسلامی ممالک کے داخلی امن کو تباہ کیا جا رہاہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کو نشانہ بنانیاجا رہا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب افغانستان اور یمن میں امن چاہتے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کی کوششوں کی مدد کی ہے لیکن افغانستان سے بھی اس طرح کا مثبت جواب ملنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کے سعودی عرب اور عرب ممالک یمن میں یمنی حکومت کی درخواست پر امن وامان اور استحکام کے لیے کاروائی کر رہے ہیںاگر یمن میں امن قائم ہو تو اس سے مشرق وسطیٰ کے امن کی صورتحال بہتر ہو گی۔انہوں نے کہا کے امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اور صرف وحدت اور اتحاد میں ہے امت کو تقسیم کرنے کے لیے سازشیں کی جاری ہیںجو ناکام ہوں گی۔ سعودی عرب نے صحافی جمال کے قتل کی مکمل تحقیقات منظر عام پر لا کر بہت سارے فتنوں کا خاتمہ کیا ہے۔

جمال خاشقجیی کے ورثا نے تحقیقات اور سعودی عرب کی حکومت پر مکمل اعتماد کیا ہے اور پوری دنیا سعودی عرب کے اقدامات کی تحسین کر رہی ہے۔ترکی کی حکومت پر لازم ہے کے وہ اسلام اورمسلمان دشمن قوتوں کے منصوبوں سے آگاہ رہے اورجمال خاشقجیی کے معاملے میں سعودی عرب کی حکومت سے مکمل تعاون کرے اگر تر کی کی حکومت کو کسی معاملے پر اعتراض ہے تو وہ ذرائع ابلاغ کی بجائے سعودی عرب کی حکومت سے بات کرے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز واضح کر چکے ہیں کے سعودی صحافی کے قتل کے معاملے میں مکمل انصاف ہو گااور مجرم کسی بھی حیثیت اور عہدے کا حامل ہو اسے سزا دی جائے گی جس کا گذشتہ روز عملی اظہار کر دیا گیاہے اور امید ہے کے جمال خاشقجیی کو قتل کرنے والے جلد انجام کو پہنچے گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات