کلین اینڈ گرین مہم کے تحت داتا گنج بخش زون کی 35یونین کونسلز ماڈل قرار

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی ایل جی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں داتا گنج بخش زون کی یونین کونسل کے سیکرٹریزنے بھی شرکت کی۔اجلاس میںکلین اینڈ گرین مہم کے تحت داتا گنج بخش زون کی 35یونین کونسلز کوماڈل قرار دیا گیا۔

ڈی سی لاہور نے ناقص کار کردگی پر اے ڈی ایل جی افضال ریحان کی سرزنش کی۔ڈی سی لاہور نے داتا گنج بخش زون کی 35یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جو سیکرٹری کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماڈل یونین کونسلز کا سیکرٹری صفائی ستھرائی کی سرگرمی کی تصویر ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت35یونین کونسلز میں مناسب تشہیر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل یونین کونسلز میں آگاہی فلیکسز نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ داتا گنج بخش زون کی 35ماڈل یونین کونسل میں صفائی ستھرائی اور رنگ روغن کروایا جائے اورسیکرٹری یونین کونسل علاقہ معززین کے ساتھ صفائی ستھرائی کے حوالے سے کارنر میٹنگ کرے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں شجرکاری کے حوالے سے محکمہ ماحولیات لیکچر دلوائیں اور سکولوں کالجوں کے بچوںکو سکولوں کی سطح پر فوکل پرسن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کی اسمبلی میں صفائی ستھرائی کی بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے سکولوں اور کالجوں میں تقاریر مقابلے کروائے جائیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ کارنر میٹنگز، سکولز، ہیلتھ مراکز اور مساجد میں کی جائے۔

متعلقہ عنوان :