عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہیدحاجی جیلانی خان اچکزئی کی برسی کی مناسبت سے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسہ عام کی جھلکیاں ،اے این پی کے رہنماء شہید حاجی جیلانی خان اچکزئی کی آٹھویں برسی کی مناسبت سے ماڈل ہائی سکول چمن میں منعقدہ جلسہ عام کے لئے شہر میں سیکورٹی کا خصوصی پلان ترتیب دیاگیا تھا ، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، جلسہ گاہ کے اطراف میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ پارٹی کے رضا کار بھی تعینات تھے جو آنے جانے والوں کی چیکنگ کرتے رہے۔

جلسہ گاہ کو شہید حاجی جیلانی خان اچکزئی کی قدآدم تصاویر کے ساتھ ساتھ باچاخان ، خان عبدالولی خان ، اسفندیار ولی خان ، شہید عسکر خان اور اصغرخان اچکزئی کی تصاویر اور پارٹی پرچمو ں سے آراستہ کیا گیا تھا۔ چمن کے مختلف حلقوں سے جلوسوں کی آمد کا سلسلہ علی الصبح شروع ہوگیا تھا اور مختلف علاقوں سے جلوس جلسہ گاہ آتے رہے جلسہ گاہ میں دس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی تھیں جو کچا کچ بھرگئی ، جلسے کے شرکائپرجوش انداز میں مقررین کو سنتے اور تالیاں بجاتے رہے پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی کا نام سٹیج سے پکارا گیا تو شرکاء نے بھرپور تالیاں بجائیں اصغرخان اچکزئی خطاب کیلئے آئے تو شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ عام میں متعدد قراردادیں بھی پیش ہوئیں جن کی شرکاء نے متفقہ طورپر منظوری دی۔