پیرامیڈیکس کا کردار محکمہ ہیلتھ میں بنیادی اور تسلیم شدہ ہے، ڈاکٹر محمد مراد مینگل

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل نے کہاہے کہ پیرامیڈیکس کا کردار محکمہ ہیلتھ میں بنیادی اور تسلیم شدہ ہے ،پیرامیڈیکس وہ طبقہ ہے جو گرمی سردی ، پُرامن و مخدوش حالات میں ، شہری و دیہی علاقوں میں اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرکے عوام الناس کو علاج و معالجے اور ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے میں بے حد جفاکش انداز میں اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہیں، پیرامیڈیکس کے سروں پر دست شفقت رکھنے کی ضرورت ہے ،یہ بات انہوںنے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

پیرامیڈیکل اسٹاف ایسویشن ضلع خضدار کی کابینہ کاتعارفی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر محمد اسماعیل زہری کے منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کابینہ کے عہدیدار جنرل سیکریٹری عبدالرشید غلامانی چیئرمین محمد یوسف موسیانی سمیت شامل تھے ، جب کہ اس موقع پر ہیلتھ ڈیپارٹ منٹ کے آفیسرزڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ ، ایم ایس خضدار ہسپتال ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس سے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار کے صدر محمد اسماعیل زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکس بے حد مسائل و مشکلات کے شکار ہیں برسوں سے پیرامیڈیکس کے چارٹر آف ڈیمانڈ نہیں پر عملدرآمد نہیں کیا جارہاہے، ہیلتھ پروفیشنل رسک الائونس سے بھی پیرامیڈیکس محروم ہیں ، سروس اسٹیکچر کی سہولت نہیں دی جارہی ہے اور پیرامیڈیکس کا کوئی پروموشن نہیں ہورہاہے ، ان تمام مسائل کے باوجود پیرامیڈیکس اپنی خدمات احسن انداز میں نبہارہے ہیں ، بے حد مشکلات اور مسائل میں کام کرنے کے باوجود پیرامیڈیکس تمام سہولیات ومراعات اور ترقی پانے سے محروم ہیں ،حکومت پیرامیڈیکس کے ان تمام جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرلے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے مہینے نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائیگی، اور تمام تحصیلوں کا دورہ کیا جائیگا ، اس موقع پر ہیلتھ ڈیپارٹ منٹ کے آفیسرزڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ ، ایم ایس خضدار ہسپتال ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ، ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکس کے جتنے مطالبات ہیں وہ حق پر مبنی ہیں ، ضلع کے حوالے سے ان کے جتنے مسئلہ و مسائل ہیں وہ حل کیئے جائیں گے اور ہمار ی کوشش رہے گی کہ ہم مشترکہ ٹیم ورک کے طور پر کام کرکے محکمہ ہیلتھ کے نظام کو برقرار کھیں عوام کو علاج معالجے کے حوالے سے ریلیف دیں ، پیرامیڈیکس ہمارا حصہ ہیں اور ان کا کردار محکمہ ہیلتھ میں ایک ستون کا ہے جنہوںنے ہر مشکل مرحلے پر لیبارٹریز، ایمرجنسی وارڈز و دیگر شعبوں کی ذمہ داری سنبھال کر ڈاکٹرز کے کام کو مزید سہل بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :