پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد طاہر نذیر ولد نذیر احمد سلیمی کوسپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’پاکستان میں مسابقتی تیراکوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے حیاتی میکانی تجزیہ----‘‘ کے موضوع پر،طاہرہ بتول دختر محمد حسن کوایجوکیشن کے مضمون میں ان کے’’ایفیکٹ آف فیڈ بیک آن سٹوڈنٹس انگیجمنٹ اینڈ اچیومنٹ ان میتھیمیٹکس ان سیکنڈری سکولز‘‘کے موضوع پر،حافظ محمد فاروق عبداللہ ولد محمد سمیع اللہ کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’تصور عصمت انبیا ء اور مذاہب ثلاثہ ، تقابلی مطالعہ‘‘کے موضوع پر،مرید حسین ولد نذر حسین کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے --’’پاکستانی آبادی میں ذہنی معذوری کی سالماتی اور جینیاتی وجوہات--‘‘اورعائشہ جبیں دختر ریاض احمد کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے --’’مصر میں جدید تفسیری رجحانا ت (تفسیر مفتی محمد عبدہ کا اختصاصی مطالعہ)--‘‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔