سپریم کورٹ کا جامشورہ میں ایل پی جی گیس پلانٹ کی بندش پر مالک اقبال زید کو ڈیڑھ ارب جمع کروانے کا حکم

جمعہ 16 نومبر 2018 18:51

سپریم کورٹ کا جامشورہ میں ایل پی جی گیس پلانٹ کی بندش پر مالک اقبال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے جامشورہ میں ایل پی جی گیس پلانٹ کی بندش پر مالک اقبال زید کو ڈیڑھ ارب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں جامشورو میں ایل پی جی گیس پلانٹ بندش کے معاملے پر سماعت کی ۔عدالت نے پلانٹ کے مالک اقبال زیڈ کو ڈیڑھ ارب جمع کروانے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں کریں گے ،کسی دور میں اقبال زیڈ کی چلتی تھی اب قانون کی حکمرانی ہے ، پلانٹ بند ہوتا ہے تو ہو جائے اس کی پرواہ نہیں ،پلانٹ چلانے سے پہلے ایس این جی پی ایل کو رقم ادا کردی جائے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عوام کا مفاد اس میں ہے کہ اقبال زیڈ گھر بیچ کر بھی قرض ادا کرے پھر پلانٹ کھولنے کی جازت دے دیتے ہیں ۔اقبال زید نے چھ چھ سال سے حکم امتناعی لے کر کروڑوں کما لیے ہیں ۔اقبال زید نے کہا کہ ہمیں وقت دیا جائے دو ماہ میں ادائیگی کر دیں گے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آٹھ ہفتوں میں تمام رقم جمع کروائی جائے ۔