حکومت ایس پی طاہر داوڑ کے قتل اور ٹیکسز کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی ،ْسینیٹرشیری رحمن

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تجویز پر وفاقی وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 نومبر 2018 18:58

حکومت ایس پی طاہر داوڑ کے قتل اور ٹیکسز کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ایس پی طاہر داوڑ کے قتل اور ٹیکسز کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی ،ْچیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تجویز پر وفاقی وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹرز کے سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دیئے جاتے، ہم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے حکومت سے پوچھا تو تسلی بخش جواب نہیں ملا اور نہ ہی ٹیکسز کے حوالے سے تسلی بخش جواب دیا جا رہا ہے۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت اچھی طرح چلے ،ْسب سینیٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوان میں غیر پارلیمانی زبان استعمال نہ کریں، اپوزیشن نے حکومت کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے مگر اس کے باوجود وزراء ایوان میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تجویز پر وفاقی وزیر اطلاعات کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی۔