بارباراین آراوکے خلاف بات کرنے والے اپنے خاندان کو این آراو دے رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

ایک بہادر پولیس افسر کو ملک کے دارالخلافہ سے افغانستان اغواکرکے قتل کردیا جاتاہے اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی،مشیر اطلاعات سندھ

جمعہ نومبر 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ایک اورمنافقت عوام کے سامنے آئی گئی ہے بارباراین آراوکے خلاف بات کرنے والے اپنے خاندان کو این آراو دے رہے ہیں وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے وزیراعظم کی ہمشیرہ کے ساتھ این آر او کیا حکومت بتائے اسکے پاس اب اس این آر او کا کیا جواب ہے وفاقی وزیر اطلاعات کا رویہ تضہیک آمیز ہے وفاقی وزیراطلاعات کا رویہ غیر سیاسی ہے وہ سیاست سے نابلد ہیں کہتے تھے ملک میں تبدیلی لائینگے مگر یہ کیسی تبدیلی ہے کہ ایک بہادر پولیس افسر کو ملک کے دارالخلافہ سے افغانستان اغواکرکے قتل کردیا جاتاہے اور حکومت کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی تبدیلی حکومت کے خلاف جوبھی بات کرتا ہے یہ اس کے ساتھ جارحانہ رویہ اپناتے ہیں فواد چودھری کی بدتمیزی کا وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہیئے اگر انہوں نے نوٹس نہیں لیا تو سوچنے کا مقام ہے ایک سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سینیٹ کی اپنی اہمیت ہے قانونسازی کے لئے حکومت کو سینیٹ آنا پڑیگا ایم کیوایم پی ٹی آئی کی منافقت بھی سامنے آگئی ہے پی ٹی آئی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایم کیوایم کے کرتوت سب کے سامنے لائیگی لیکن وہ اقتدار کی خاطر خاموش ہیں۔